دوطرفہ تعلقات کو  فروغ دینا چین اور جاپان کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چینی وزیر خارجہ

166

نیویارک:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہےکہ  دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چین اور جاپان کی مشترکہ  ذمہ داری ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزیر خارجہ نے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ کہ چین اور جاپان کے تعلقات میں ہمہ جہت  ترقی کو فروغ دینا دونوں ہمسایہ  ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جاپان نے طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات اور چین جیسے اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے آزادانہ نمونوں کی نگرانی کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے ، لہذا جاپان کو اپنے الفاظ پر قائم رہنا چاہئے اور اس مسئلے کو خراب کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ کامیکاوا نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی منظر نامے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کے پیش نظر جاپان اور چین کو مشاورت کے ذریعے مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر رابطے اور مکالمے کو برقرار رکھنا چاہئے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و ترقی کا تحفظ کرنا چاہئے۔