آئینی  ترامیم اشرافیہ کو مضبوط کرنے کے لیے لائی جارہی ہیں، شاہد خاقان عباسی

153
If the election had not been stolen

مری:  عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ آئینی  ترامیم اشرافیہ کو مضبوط کرنے کے لیے لائی جارہی ہیں، ملک میں اس وقت مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، قاضی فائز عیسی  کو فی الفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ   رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم لانا ملک کی بدقسمتی ہے، ملک میں آئینی ترمیم ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، رات کی تاریکی میں آئین پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے،  ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا لیکن کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، عوام کے مینڈیٹ کو بھی چوری کیا گیا۔