دادو ،ارسا کیخلاف پیپلزپارٹی کااحتجاج

48

دادو (نمائندہ جسارت) وفاق کی جانب سے ارسا ایکٹ میں تبدیلی اور سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کے خلاف پیپلز پارٹی دادو ضلع کے اطلاعات سیکرٹری ممتاز جوکھیو،سپاف ڈویڑن حیدرآباد کے صدر عدنان علی جوو، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع دادو کے انفارمیشن سیکرٹری میر صدام بلہڑو، پیپلز پارٹی تعلقہ جوہی کے اطلاعات سیکرٹری جان محمد پہوڑ، خیرپور ناتھن شاہ کے رہنما قربان سیال، تعلقہ دادو کے رہنما محمد حسن قمبرانی، اطلاعات سیکرٹری شمس الدین، ٹاؤن کمیٹی پھلجی اسٹیشن کے اطلاعات سیکرٹری سجاد علی منگی اور منظور علی کلہوڑو نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پانی کے مسئلے پر پہلے بھی خاموش نہیں رہی اور اب بھی خاموش نہیں رہے گی۔ اگر ریکارڈ تبدیل کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، پانی کے مسئلے پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔