! مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی زندگی تاریخ کے آئینے میں

168

ـ25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔
ـ1906 تا 1913 ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے۔
ـ1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ”اخبار مدینہ“ سے کیا۔
ـ1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔
ـ1925 ء میں ”الجمعیۃ“ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی۔
ـ1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ”ترجمان القرآن“ کا اجرا کیا۔
ـ26 /اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
ـ11 مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒ کو سزائے موت سنا دی۔
ـ1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا۔
ـ1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی ؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
ـ1967 ء میں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان (پی ڈی ایم) کی تشکیل کی۔
ـ1970 ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا۔
ـ1973 ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی۔
ـ1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ؒ امریکہ گئے۔ 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو ہسپتال امریکہ میں انتقال فرما گئے۔
(از: شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان)