ساف انڈر17فٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان اپنے گروپ کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف آج کھیلے گا

95

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ساف انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں پاکستان اپنے گروپ کا آخری اور تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف آج بھوٹان میں کھیلے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد محمود نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ساف انڈر17 فٹ بال چیمپئن شپ 2024 شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ابھی تک قومی ٹیم نے اپنے گروپ کے دو میچ کھیلے ہیں اور پہلے میچ میں نیپال کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے کامیابی حاصل کی اور دوسرا میچ میں میزبان بھوٹان کے خلاف 3-3 گول سے برابر کھیلا۔