قومی کھیل ہاکی بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی، پرویز اقبال

200
لاہور: ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ پرویز اقبال کا 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپین شپ کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،قومی ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے جو خوش آئندہے، امید ہے قومی ٹیم بہت جلد اپنا کھویا ہو ا مقام حاصل کرلے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے لگائے گئے کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ ڈائریکٹرجنرل ا سپورٹس نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ایونٹ میں بھرپورتیاری کے ساتھ شرکت کریں اور محنت کر کے جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں بہتر نتائج دیں۔ انہوں نے کہاکہ اسپورٹس بورڈ پنجاب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر ہاکی کے فروغ کیلئے کام جاری رکھے گا، اسپورٹس بورڈقومی کھیل ہا کی کی بحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر سابق کپتان اولمپیئن شہباز سینئر، اولمپیئن انجم سعید، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر خاور جاوید اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب کی 4 ٹیمیں پنجاب گرین، پنجاب یلو، پنجاب بلیو اور پنجاب وائٹ حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ آج سے 5 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔