بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے مرکزی بینک نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے قرض دینے کی شرائط میں مزید نرمی لانے کا اعلان کردیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شینگ نے کہا کہ بینک اپنے 7روزہ ریورس ریپو ریٹ کو موجودہ 1.7 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کر دے گا۔ مرکزی بینک اسے اپنے نئی مرکزی پالیسی ریٹ کے طور پر طے کر رہا ہے۔ اس کمی سے ہاؤسنگ اور کارپوریٹ قرضوں کے لیے بھی شرح سود کم ہونے کی امید ہے۔گورنر نے کہا کہ مرکزی بینک دیگر بینکوں کے لیے مطلوبہ ریزرو کے تناسب کو بھی کم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مالیاتی منڈی کو تقریباً 10 کھرب یوآن یا ایک کھرب 40 ارب ڈالر فراہم ملیں گے۔