سندھ ہائی کورٹ :ایکس سے خط وکتابت کا ریکارڈ طلب

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس( ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواستوں پر آئندہ سماعت تک ایکس سے خط وکتابت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کے روبرو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس( ٹویٹر) کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے ہدایت دینے والے کا نام بتایا ہے؟۔ پی ٹی اے کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ میں نے حلف نامہ جمع کروایا ہے۔