لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا۔ عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں رپورٹ عدالت پیش کی۔