کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے جمہوریت کی بقا کے لیے اہم کردار ہے۔منگل کو چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔صدرسعید سربازی وسیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے انہیں کراچی پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہا۔ چیف سیکرٹری سندھ کو صدرو سیکرٹری اور اراکین گورننگ باڈی نے سندھی اجرک اور کلب کا سووینئر پیش کیا اور کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، ممبر گورننگ باڈی نواب قریشی، شمس کیریو ، نور محمد کلہوڑو، مونا صدیقی اور شعیب احمد بھی موجود تھے۔ صدر و سیکرٹری نے سالانہ گرانٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ قسط وار کر کے دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کراچی پریس کلب کو بہت سے مالی مسائل کا سامنا ہے لہٰذا گرانٹ کی بقیہ رقم یک مشت ادا کی جائے ۔