سی پیک فیز  ٹو پاکستان کے معاشی مستقبل کا ضامن ہے، وفاقی وزیر خزانہ

170
The public will also be able

لاہور :وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک ٹو پاکستان کے معاشی مستقبل کا ضامن ہے،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پر عزم ہے، حکومتی مثبت اقدامات سے روپیہ مستحکم افراط زر میں کمی ہوئی ہے ،مہنگائی کی شرح کم ہو کر9.6 فیصد پر آ گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات نے کہاکہ سی پیک محض ایک منصوبہ نہیں، دو قوموں کے لیے امید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے’ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے اقتصادی ترقی تک رسائی کا قابل قدر اقدام سر انجام دے رہا ہے ۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کا  معاشی منظر نامہ یکسر تبدیل ہو جائے گا۔

 انہوں نے کہاکہ سی پیک ٹو پاکستان کے معاشی مستقبل کا ضامن ہے’رواں برس میں سی پیک ٹو کی پیش رفت جاری ہے ، پاکستان اور چین نے باہمی تعاون بڑھانے اور ترجیحات و مواقعوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے’ یہ راہداری لچک، جدت طرازی اور مشترکہ خوشحالی کی علامت ہے، جو دونوں ممالک کے لیے امید افزا مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے۔