اسلام آباد:پاکستان میں خطرناک ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا، رپورٹ ہونے والے 15 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، اس بیماری میں ادویات بے اثر ثابت ہورہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا فرد پر اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات بے اثر ثابت ہوئی ہیں، اس سے سب سے زیادہ متاثر کم عمر بچے ہورہےہیں، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ ملک بھر میں پہلی بار 2016 میں سامنے آئی تھی، بخار کی یہ قسم ٹائیفائیڈ سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کردیتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹائیفائیڈ بخار سے عام طور پر کم عمر بچے متاثر ہو رہے ہیں جو کئی ماہ تک زیر علاج رہتے ہیں، ان پر ادویات بھی اثر نہیں کرتیں، مذکورہ خطرناک قسم سے اموات میں بھی اضافہ ہوا اور تقریبا ہر پانچ میں سے ایک مریض جان کی بازی ہار رہا ہے۔