بھارت میں 10 سالہ بچی کا ریپ،  ملزم گرفتار

146

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں 30 سالہ شخص نے ایک 10 ماہ کی بچی کو ریپ کا نشانہ بنا دیا، جہاں مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اندوہناک واقعہ ریاست گجرات کے گاؤں بھاروچ میں پیش آیا۔ یہ شرم ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ معصوم بچی اپنے گھر کے آنگن میں کھیل رہی تھی، عین اسی وقت درندہ صفت ملزم اپنی ہوس کے لیے بچی کو اٹھا کر لے گیا اور زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 30 سالہ دیپک کمار لال بابو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے بچی کو اپنے گھر لے جا کر اس کی عصمت تارتار کردی۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ ایک ریسٹورنٹ میں نوکری کرتی ہے۔ ملزم گھر والوں کو جانتا تھا اور ان کے گھر پر اس بچی کے ساتھ کھیلنے بھی آتا رہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کے دوران بچی کے رونے اور چلانے کی آواز سن کر اس کی دادی ملزم کے گھر پہنچی تو زخمی حالت میں موجود تھی۔ واقعے کے بعد مقامی افراد میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جنہوں نے فوراً ملزم کو پکڑ کر پولیس کے سپرد کردیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ بچی اور ملزم کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔