آئینی ترامیم کا مسودہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے‘ رضا ربانی

56

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی ترامیم کا مسودہ عوام کے سامنے بحث کے لیے پیش کرے جبکہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کی رائے کو اہمیت دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق ترامیم پر قانونی برادری کے منتخب نمائندوں سے مشاورت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں آئینی ترامیم پر غور کیا جائے اور پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے، ضروری نہیں بل متفقہ منظور ہو لیکن زیادہ تر ترامیم پر وسیع اتفاقِ رائے ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی ہی اتفاق رائے پیدا کرنے کا درست فورم ہے۔