توشہ خانہ ریفرنس، نقول عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش

71

 

راولپنڈی (آن لائن) اسپیشل اجج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے ریفرنس میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو مقدمے کی نقول پیش کر دی ہیں جبکہ دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث کی کارروائی بھی عدالتی وقت ختم ہونے پر 26 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان اپنے وکلا بیرسٹر سلیمان صفدر کے ساتھ عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کے لیے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ۔