کوئٹہ، حجام شاپ پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی فائرنگ سے جاں بحق

48

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد مزید ضابطے کی کارروائی کیلیے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔