کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ میں ہر نئے دن کے ساتھ تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں اور ماس کمیونی کیشن کے شعبہ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ان سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کوا ستعمال کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ماس کمیونی یکیشن ڈپارٹمنٹ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طالب علمو ں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے درمیان کیا ۔ اس موقع پرڈاکٹر رعنا افضال ایسوسی ایٹ پروفیسر ماس کمیونی کیشن جامعہ کراچی اور ڈائریکٹر اشتہارات محکمہ اطلاعات حکومت سندھ محمد یوسف کابورو بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامعہ نے کہا کہ خصوصا گزشتہ 15 برسوں کے دوران تعلقات عامعہ کے شعبہ میں جدید ترین رجحان نے جہاں اس شعبہ سے منسلک صحافیوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے 35 سال کے دوران تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا 1989 میں ٹائپ رائٹر پہ خبر ٹائپ ہوتی تھی جس کے بعد کمپیوٹر ،فیکس ،ای میل کی سہولت آئی اور اب واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ بہت زیادہ آسان اور افسران تعلقات عامعہ کا کام بہت سہل ہو گیا ہے۔