جعلی دستاویزپرجرمنی جانیوالی افغان خواتین کراچی ائرپورٹ سے گرفتار

121

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار کرلیا گیا، خواتین جعلی میڈیکل اورکاروباری دستاویزات پرجرمنی جارہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جرمنی جانیوالی3افغان خواتین گرفتار کرلیا۔امیگریشن حکام نے بتایا کہ تینوں خواتین جعلی میڈیکل، کاروباری دستاویزات سے جرمنی جارہی تھیں تاہم تینوں خواتین کواینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالیکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔