کوالا لمپور: معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ میں اکتوبر میں حکومتی دعوت پر پاکستان آؤں گا جہاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں لیکچرز کا سلسلہ ہوگا، پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا۔
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاکہ ایک پروگرام نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں ہوگا، مجھے گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ جو دعوت نامے موصول ہوئے وہ پاکستان سے تھے، بالآخر یہ میرا پاکستان کا پہلا آفیشل دورہ ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 1991 میں بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمدؒ سے ملنے پاکستان آئے تھے۔