ایران کے نئے بیلسٹک میزائل جہاد کی پہلی بار رونمائی 

133

 تہران :ایران نے جہاد میزائل سسٹم کی پہلی بار باضابطہ طور پر نقاب کشائی کرتے ہوئے نمائش کی، یہ بیلسٹک میزائل ایران کے دیگر لیکوئڈ فیول والے میزائلوں سے اس لیے مختلف ہے کیوں کہ یہ دوہرے میزائل لانچر کا حامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   تہران میں ایک فوجی پریڈ کے دوران اسلامی انقلابی گارڈ کور نے مقام طور پر تیار کردہ جہاد نامی ایک نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش کی، یہ بیلسٹک میزائل 1000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق جہاد میزائل قائم میزائل کا ایک بہترین ورژن ہے، جس کی رینج 800 کلو میٹر سے بڑھا کر ہزار کلو میٹر کی گئی ہے، اور اس کے وار ہیڈ کو گائیڈڈ کیا گیا ہے،اس میزائل کو ایران کے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس بازو نے ڈیزائن تیار کیا ہے۔