ہار جیت چلتی رہتی، ناکامی سے انسان سیکھتا ہے: سعود شکیل

130

فیصل آباد: چیمپئنز کپ میں ٹیم ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ہار جیت چلتی رہتی ہے، ہمیں سیکھ کر چیزیں بہتر کرنی چاہئیں۔

ایک بیان میں سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹاس کا کردار کافی اہم رہا، کسی میچ میں ہدف عبور نہیں ہوا، ہم نے تینوں میچز میں پہلے فیلڈنگ کی جس سے فرق پڑا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہار جیت زندگی میں چلتی ہے اور اس سے ہی ہم سیکھتے ہیں، اس سے جاگنے کا موقع ملے گا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیسے چیزیں بہتر کرنا ہیں ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے جس کی وجہ سے چیمپئنز کپ میں آخری نمبر پر رہے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فٹنس پر بڑا زور دیا گیا تھا، سارے لڑکے فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے آئے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ فٹنس پر ہمیں تھوڑا اور کام کرنے کی ضرورت ہے، ممکن ہے کہ گرمی کی وجہ سے انرجی کا لیول ڈان ہوا ہو، بطور پروفیشنل پلیئرز ہمیں جہاں بہتری کی گنجائش ہو وہاں بہتر کرنا چاہیے۔