کنری : سونارہ برادری کا ہندونوجوان مشرف بہ اسلام ہوگیا

36

کنری(جسارت نیوز)مالہی پاڑہ مٹھی ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے کنری کے رہائشی 29 سالہ نوجوان ساگر ولد دسرت سونارہ (زرگر) نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر خانقاء گلزار خلیل سامارو کے سجادہ نشین پیر محمد ایوب جان سرہندی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔نوجوان کا اسلامی نام محمد عبد اللہ رکھا گیا ہے۔