گنڈاپور نے اٹک پار کرکے چیلنج پورا کیا،عمران خان کی رہائی کواب کوئی نہیں روک سکتا‘ بیرسٹر سیف

143

 

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبورکرکے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے ہیں، تمام تر رکاوٹوں کے باجود وزیراعلیٰ پختونخوا جلسہ گاہ پہنچے، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا گیا اور مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروا دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کیلیے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کا مقرر وقت (6 بجے) ختم ہونے کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کی لائٹیں اور ساؤنڈ سسٹم بند کرکے رہنماؤں کو اسٹیج سے اتار دیا تھا اور علی امین جلسہ ختم ہونے کے بعد پنڈال میں پہنچے تھے۔