اوکاڑہ(آئی این پی) اوکاڑہ کے نواحی میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ججھ خورد کی رہائشی بزرگ خاتون اپنی زرعی زمین سے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک رشتہ دار یسین نے حملہ کر کے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے ڈی ایس پی دیپالپور کو نوٹس لیکر رپورٹ کرنے کا حکم دیا پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے ملزم یسین کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔