طالبان حکومت کے اومان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال

184

کابل:امارت اسلامیہ افغانستان طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے اومان کے ساتھ سفارتی تعلقات پھر سے بحال ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ضیا احمد تاکل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اومانی دارالحکومت مسقط میں سفارت خانہ کھول دیا گیا ہے، ہمارے سفارت کار میزبان ملک کے ساتھ تعمیری انداز میں مضبوط سیاسی ، معاشی اور سماجی و مذہبی تعلقات کی بنیاد رکھیں گے ۔

واضح رہے اب تک طالبان حکومت کے سفارتی مشن 39ملکوں میں کام کر رہے ہیں،بہت سے ملکوں نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ امن افغانستان میں ہے، جس کی وجہ سے امریکا سمیت دیگر مغرممالک پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔