اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا،حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا، جس کے قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کچھ ادویات پر 18 فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگانے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، جلد اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز، کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگا ہے، جس کے بعد میڈیکل اسٹورز پر ادویات مزید مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔
پریشان حال مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگائے، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، پہلے ہی دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، دوائیں مزید مہنگی کرکے ہماری زندگی اجیرن کردی ہے۔