گوادر کے طالب علموں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، ہدایت الرحمن

64

گوادر (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے زیراہتمام اور ایم پی اے کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول جدید کے ہال میں انٹر اسکولز اور مدارس تقریری مقابلہ بعنوان جشن میلاد النبیؐ منعقد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا و طالبات سمیت مدارس کے طالب علموں نے بھی حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن تھے۔ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ضلع گوادر مولانا ہدایت الرحمن و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے طالب علموں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، آج کا تقریری مقابلہ انتہائی شاندار رہا، بڑے بڑے خطیب بھی شاید اس انداز سے خطاب نہیں کرسکتے جس طرح ان بچوں اور بچیوں نے کیا ہے اور ان کے تقاریر سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہوا، ہمیں ان بچوں کی مل کر سرپرستی کرنا ہوگی تاکہ یہ مزید و بہتر انداز میں محنت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج فتنہ کا دور ہے، قادیانی مختلف فتنہ کرکے ہمارے لوگوں کے ذہنوں میں شک و شبہات ڈال رہے ہیں۔