ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

167

اسلام آباد (آن لائن) معروف اسلامی اسکالر، مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت چھوڑنے کے تقریباً8 برس بعد بیٹے کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان آنے کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر اپنے بیٹے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسلامک اسکالر نے دورہ پاکستان کا شیڈول شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ یعنی اکتوبر میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہِ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 2016ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کر کے اس پر 5 برس کے لیے پابندی عاید کر دی تھی۔