پیپلز پارٹی نے کشمور سے کراچی تک لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے: امیر جماعت اسلامی پاکستان

198
People's Party has heated up the looting

کندھ کوٹ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کشمور سے کراچی تک لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے سندھ کی سڑکیں اور شہر موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ اب لوٹ مار کا بازار بند کرنا ہوگا اور جمہور کی رائے کواحترام دینا پڑے گا سندھ کے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف میں نہ آئیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی تمام سازشوں میں شریک ہے پوری حکومت عوام مینڈیٹ کی توہین کرکے وجود میں آئی ہے،حکمران لوگوں کو خیرات نہ دیں بلکہ انہیں ان کے حقوق فراہم کریں ،حکمران سندھ کارڈ، مہاجر کارڈ اور بلوچ کارڈ کب تک کھیلیں گے ، مظلوم عہد کریں تو ظالموں کو تقسیم کردیں گے ،ہماری لڑائی استحصال کرنے والے وڈیرے اور سرداروں کے خلاف ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا سندھ کی بیٹی پریا کماری اور فضیلہ سرکی ڈاکوں کی قید میں ہیں، مگر آزاد کرانے والا کوئی نہیں ، شکارپور سے ناصر جکھرانی نامی بچہ اغوا ہے، اس کو بھی پولیس بازیاب نہیں کروا رہی، حکمران لوگوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا غریب لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ وڈیروں کے ساتھ نہیں دیں گے تو آپ جی نہیں سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 300 ارب روپے تعلیم کا بجٹ ہے مگر تعلیم تباہ ہے، 49 ہزار اسکول ہیں، مگر تعلیم نہیں، کیا بلاول بھٹو زرداری اپنے بھانجے کو سرکاری اسکول میں داخل کروائے گا، متعدد اسکول صرف کاغذات میں موجود ہیں مگر ان کا کہیں وجود ہی نظر نہیں آتا، ننگے پاؤں بچوں کا حق نہیں ہے کہ وہ وڈیرے کے بچوں جیسی تعلیم لیں؟ 75 ہزار بچے جن کوا سکول میں ہونا چاہیے مگر ناکارہ سسٹم کی وجہ سے وہ دربدر ہیں ،لوگوں کو خیرات نہیں اپنے حقوق دیں۔

ان کہنا تھا کہ صحت کی بجٹ بھی پیپلز پارٹی کھا رہی ہے،2010 میں اربوں روپے کے فنڈز جاری ہوئے مگر ہڑپ کرلیے گئے ، لوگوں کو سوکھا کر بھی کھایا جاتا ہے اور ڈوبا کر بھی کھایا جاتا ہے، جماعت اسلامی لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، حکمران سندھ کارڈ، مہاجر کارڈ اور بلوچ کارڈ کب تک کھیلیں گے، مظلوم عہد کریں تو ظالموں کو تقسیم کردیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جب وڈیرہ شاہی کے خلاف بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان سندھیوں کے خلاف بات کرتے ہیں ، ہماری لڑائی استحصال کرنے والے وڈیرے اور سرداروں کے خلاف ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کشمور سے کراچی تک لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے سندھ کی سڑکیں اور شہر موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ اب لوٹ مار کا بازار بند کرنا ہوگا اور جمہور کی رائے کواحترام دینا پڑے گا، سندھ کے عوام وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف میں نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کشمور میں بدامنی و ڈاکوں کا راج ہے صحافی قتل ہورہے ہیں جان محمد مہر، نصراللہ گڈانی کو قتل کیا گیا جبکہ حکومت خاموشی سے تماش دیکھ رہی ہے عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ مٹھی بھر اشرافیہ 25کروڑ عوام کو غلام بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کچے و پکے کے ڈاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کی آواز کا حصہ بنیں۔