پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور تحصیل لنڈی کوتل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے اپر دیر کے مختلف علاقوں، بشمول شرینگل، براول، اور لرجم میں بھی محسوس کیے گئے ہی جس کے بعد مقامی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ آنے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے شہریوں کو مزید جھٹکوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔