کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں،ایسے میں عام آدمی متاثر ہورہاہے: مولانا فضل الرحمان

157
Not in favor of anyone's arrest

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، ان حالات سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب بھی ہم اس کے خلاف تھے، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں ملک ترقی کی طرف جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان سے صحافی سے سوال کیا کہ کیا آئینی ترمیم دوبارہ لائی جائے گی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو ان سے پوچھیں جو آئینی ترمیم لا رہے ہیں۔