لاہور:پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کارکنوں کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں کہا گیاہ ے کہ پنجاب بھرمیں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی نظربندیوں کے احکامات جاری ہوئے، جو قانون اورآئین کے منافی ہیں۔
عدالت سے درخواست کے ذریعے استدعا ہے کہ عدالت فوری نظربندیوں کے احکامات کوکالعدم قرار دے کر نظربندتمام افرادکی رہائی کا حکم دے۔