آئینی ترامیم کا مقصد ملک پراشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے ، شاہد خاقان

32

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسودے کے28صفحات میں عوام کے بجائے ساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہے، آج ملک کونئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، ملک میں نفاق کو ختم کرکے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں۔