بھارت اس بیانیے سے آگے بڑھے کہ عوامی لیگ کے سوا ہر پارٹی اسلامی ہے، ڈاکٹر یونس

110

 

ڈھاکا (جسارت نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بنگلا دیش کے عبوری حکمرں ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات سے کترارہے ہیں، بنگلا دیشی اخبار سن کے مطابق عبوری حکومت نے بھارت سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سفارتی سرگرمیوں میں مودی اور ڈاکٹر یونس کے مابین غیر رسمی ملاقات ہوجائے لیکن بھارت کی جانب سے دیگر مصروفیات کا بہانہ کیا جارہا ہے اور کہا گیا ہے کہ مودی 3روزہ دورے میں شدید مصروف ہوںگے ،ایسی کسی ملاقات کا امکان نہیں ہے ،ڈاکٹر یونس نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ملاقات کی اہمیت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس بیانیے سے آگے بڑھے کہ عوامی لیگ کے سوا ہر پارٹی اسلامی ہے ، ان کے اس بیان سے اسلامی ہمنواؤں کو بھی خاصی مایوسی ہوئی ہے۔