پاکستانی نوجوان نے جاپان میں جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

60

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستانی نوجوان نے جاپان میں جونرہی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستانی نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے، پاکستان سے ہر سال سینکڑوں نوجوان ملکی اور غیرملکی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے 13 سالہ نوجوان حذیفہ شاہد نے جاپان میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی اپنے نام کی ، جاپان میں ہونے والی اس جونیئر ا سکواش چیمپئن شپ میں متعدد ممالک کے 15 سال سے کم عمر کے بچوں نے حصہ لیا، حذیفہ شاہد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی ۔ حذیفہ شاہد کا کہنا ہے کہ میری کامیابی میرے ملک اور قوم کے نام ہے، اس مقابلے میں کامیابی کے بعد میرے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم خراجِ تحسین کی حقدار ہے۔ حذیفہ شاہد جیسے نوجوان پاکستان کے لئے باعثِ عزت ہیں اور یہ نوجوان اس قوم کا اصل سرمایا اور مستقبل ہیں۔