ایران : خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا

129

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے مذہبی رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ، جن میں غیر ملکی اور ایسے افراد شامل ہیں جن پر ریاست مخالف جرائم کا الزام ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای نے 2ہزار 887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ 59 افراد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ معافی پانے والوں میں 39 ایسے افراد جو ریاست مخالف جرائم کے مرتکب ہوئے اور 40 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خامنہ ای تمام ریاستی معاملات پر حتمی فیصلہ دیتے ہیں۔