جاپان: دوران سفر بلٹ ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں

62

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں دوران سفر بلٹ ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں ،تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام 320 مسافر محفوظ رہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق توہوکو شنکانسن لائن پر ٹوکیو جانے والی 2ٹرینوں کا جوڑکھل گیاتھا،جس کے سبب بلٹ ٹرینوں کو ہنگامی طور پر رکنا پڑا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو دن بھر کے لیے چلانے سے پہلے معاینہ کیا گیا تھا۔