سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک بن گیا

61

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں تیزترین ترقی کرنے والا ملک بن کر دنیا کے 83 ممالک میں چودہویں نمبر جبکہ عرب ممالک میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی تحقیق اور ترقی کے حوالے سے سروے کیا گیا۔ اس سروے میں سعودی عرب کو انتہائی مختصر وقت میں مثالی ترقی اور تجارت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ساتویں نمبر پر منتخب کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں سعودی منصوعی ذہانت اتھارٹی سدایا نے اس شعبے میں اہم مقام حاصل کیاہے۔