یونان: 4لاکھ یورو کی سرمایہ کاری پر 5سالہ رہایش کی پیشکش

58

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک یونان نے چند لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے 5 سال کے رہایشی پرمٹ کی اسکیم متعارف کرادی۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائشی اجازت نامہ خریداروں کے خاندان کے افراد پر بھی لاگو ہوگااور ایسے رشتے داروں کو بھی 5 سال کا ویزا دیا جائے گا۔ یونان کے گولڈن ویزے کے حامل افراد پوری یورپی یونین میں آزادانہ طور پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ یورپی یوین سے باہر کسی بھی ملک کے شہری کو یونان کے بڑے شہروں یا جزائر میں 8 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ تاہم کئی دیگر علاقوں میں صرف 4 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کی شرط رکھی گئی ہے۔