سچل‘مائی کلاچی‘کورنگی میں3افراد ٹریفک حادثے کاشکار

33

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوئے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب گھر سے50سالہ شخص کی تشدد شدہ لاش ملی ۔ سچل تھانے کی حدود جمالی پل سے نیو سبزی منڈی آتے ہوئے ٹوٹل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں25سالہ محمد احسان ولد حضور بخش جاں بحق ہوگیا۔مائی کلاچی سلطان آباد بحریہ اسکول کے قریب ٹریفک حادثے میں 25سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 03 اتوار بازار گراؤنڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں25سالہ محمد سنی ولد محمد شہاب جاں بحق ہوگیا ، گلبہار تھانے کی حدود نیا گولیمار لال مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے 29سالہ عباس ولد معراج الحق نامی شخص کی لاش ملی،لیاری ایکسپریس وے پل ندی کے قریب ماما لالو چوک سے48سالہ شخص کی لاش ملی ۔ لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد 10 نمبر پل کے نیچے رکشا اسٹینڈ سے 55سالہ جاوید رضوی ولد خادم حسین کی لاش ملی۔ ملیر جناح اسکوائر چوک پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25سالہ خالد ولد اسحاق انصاری زخمی ہوگیا۔شرافی گوٹھ مانسہرہ کالونی ٹریلر پولیس اہلکار شوکت زمان کی ٹانگ پر ٹائر چڑھ گیا ۔