وزیراعظم کی نواز شریف سے اہم ملاقات، آئینی ترامیم اور دورۂ امریکا پر گفتگو

139

لاہور:وزیراعظم نے نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں  حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے کے علاوہ ان کے امریکا کے دورہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے  جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات  کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

نواز شریف اور شہباز شریف کےد رمیان ہونے والی اس اہم ملاقات  میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا

نواز شہباز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دیے۔