طا لبات میں اسلامی اقدار کی ترویج کیلیے کوشاں ہیں، ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طا لبات پاکستان

283
They are trying to promote Islamic values

کراچی: ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان محترمہ حنہ بی بی نے کہا ہے کہ کہ اللہ رب العالمین کا بےانتہا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے دین کی خدمت کی سعادت بخشی اور اپنے کام کے لیے چن لیا۔

ناظمہ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمعیت طالبات نصف صدی سے زائد کے سفر میں لاکھوں طالبات کی زندگیاں سنوار چکی ہے اور طالبات میں اسلامی اقدار و روایات کی ترویج کے لیے کوشاں ہے۔ یہ باتیں انہوں نے21 ستمبرکے حوالے سے اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہی

ان کا کہنا تھا کہ جو تعلیمی اداروں میں اسلامی اصولوں اور نظم و ضبط کو قائم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ آج ہمارا نظامِ تعلیم نوجوان نسل کی اسلامی خطوط پر تربیت کی بجائے دین سے بیگانہ کرنے کا موجب بن رہا ہے۔تعلیمی اداروں کا ماحول اور نظام تربیت ان تمام تقاضوں کو پورا کرنے سے قاصر ہے جو اسلام نے متعین کر دیئے ہیں۔ ایسے تاریک ماحول میں اسلامی جمعیت طالبات بلاشبہ روشنی کی پیغامبر بن کر ظلمت کے اندھیرے مٹانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

حنہ بی بی کا کہنا تھا کہ  کارکنانِ جمعیت اس پرمسرت موقع پر رب کے حضور شکر بھی بجا لاتے ہیں اور مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے مغربی تہذیب کی یلغار اور برائیوں کے طوفان میں اپنے مقصد زندگی کو پا لیا۔اس موقع پر کارکنانِ جمعیت کو یہ تذکیر بھی کروانا چاہوں گی کہ اسلامی تحریک کی اصل بنیاد تعلق باللہ ہے جو اس عظیم مقصد کے لئے آپ کو تحریک بھی دیتا ہے اور استقامت بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ مرجع خلائق ہوں اور مجسم داعی ہوں۔ آپ جس بھی تعلیمی ادارے میں پڑھتے ہوں اس کو اپنی دعوت کا مرکز بنا لیجئے۔ زیادہ سے زیادہ طالبات تک پہنچنے کی فکر و تڑپ رکھیے اور اپنے ایمان، فہم،جذبوں اور کوششوں کو تیز تر کرنے کے لئے پر عزم رہیں تاکہ آپ پاکستان میں صبح نو کی وہ کرن بن سکیں جو اس سرزمین کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔