راولپنڈی: ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق

243

پنجاب: راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال کے مطابق مائیکرو پلان میں کوتاہی کی وجہ سے پولیو ٹیمیں تمام بچوں تک نہیں پہنچ پا رہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مائیکرو پلان میں کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کوتاہی کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

سربراہ پولیو پروگرام پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف فوری مکمل کریں، ویکسین سے محروم بچوں میں کمی خوش آئند ہے۔