وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جلسے کا مقصد حقیقی آزادی حاصل کرنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو کرپٹ عناصر سے آزاد کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے خود مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پورا پاکستان ان کے ساتھ ہوگا اور جعلی حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا اور اب ہمیں اس کرپٹ ٹولے سے آزادی لینا ہوگی۔
وزیراعلی کے پی نے مزید کہا کہ 21 ستمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور پورا ملک ان کے قافلے کا حصہ بنے گا۔ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے اس ملک کو مافیاز سے آزاد کریں گے کیونکہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے۔