کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر سے آئی ٹی انڈسٹری نے 2024-26 کی مدت کے لیے نئی 10 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا چناؤ کر لیا ہے۔ سبکدوش ہونے والی سی ای سی کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔ زوہیب خان کی مدت بھی 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔ سیکرٹری جنرل پاشاندیم ملک نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ جبکہ، آئی ٹی انڈسٹری کی اعلیٰ باڈی کے عہدے داروں کا انتخاب 23 ستمبر 2024 کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر 2024 کو ن آفس بئیررز چارج سنبھالیں گے۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین زوہیب خان نے ملک کی سب سے زیادہ امید افزا اور تیزی سے ترقی کرنے والی انڈسٹری کے مشعل بردار ہونے کے لیے منتخب ہونے والوں کا خیرمقدم کیاہے۔