خواتین کو با اختیار بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،ثمینہ فاضل

226
ایم این اے رومینہ خورشید اسلام آباد ویمن چیمبر کی نمائش کا افتتاح کر رہی ہیں

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اسلام آباد ویمن چیمبر کی جانب سیپاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں دو روزہ ایکسپو کا انعقادکیا گیا جس میں بھاری تعداد میں عوام جبکہ بیس شہروں سے تاجر خواتین اور دستکاروں نے شرکت کی۔نمائش میںلاہور، ملتان، بہاولپور، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، ہنزہ، ڈیرہ غازی خان، سکردو، جہلم اور دیگر شہروں کی خواتین نے شرکت کیجہاں انھیں اپنی صلاحیتوں، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا۔ انھوں نے اپنیثقافتی دستکاری اور تنوع کو اجاگر کیا۔نمائش میں ٹیکسٹائل اور زیورات سے لے کر جدید فیشن اور فن پارے بھی رکھے گئے تھے اور اس نمائش میں عسکری بینک، بینک آف خیبر، جاز کیش اور کیئر سمیت سرکردہ مالیاتی اداروں کی شرکت کے ساتھ خواتین کومالیاتی بااختیار بنانے پر مباحثے بھی ہوئے۔تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ملکی معیشت میں خواتین کے کردار کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔نمائش کا افتتاح ایم این اے رومینہ خورشید، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک عظیم مقصد ہے اوراس سلسلہ میں اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل کئی دہائیوں سے کوشاں ہیں جنکی کارشیں قابل تعریف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر عورت کو اپنے حقوق کا استعمال کرنے اور ترقی کا حق حاصل ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیاں خواتین کی عزت نفس، ان کے انتخاب کا تعین کرنے کا حق، مواقع اور وسائل تک رسائی، ان کی زندگیوں کو گھر کے اندر اور باہر کنٹرول کرنے کا حق اور انکی صلاحیت کو فروغ دیتی ہیں۔