پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام رہا

142
decreased

کراچی ( کامرس رپورٹر )جمعرات کوانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر278.05روپے پر برقرار رہا اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر 280.70روپے پرمستحکم رہا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر24پیسے کی تیزی سے311.95روپے ہو گئی جبکہ1.38روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر370.24 روپے سے بڑھ کر 371.62 روپے پر جا پہنچی ۔سعودی ریال کی قیمت فروخت6پیسے کی کمی سے74.50 روپے ہوگئی اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 76.30روپے پر قائم رہی۔