اقرا یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹسال پریمیئر لیگ: اقرا ٹیم’اے’ جیت لی

173
اقرا یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹسال لیگ کے مہمان خصوصی طلہ بن حسن اور ڈاکٹر شیراز الحسن کا ونر اور رنراپ ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فاتح ٹیم کے کپتان حاشر فیصل نے آخری لمحے میں فائنل گول کر کے اپنی ٹیم کو پہلی پوزیشن دلوادی اور اس سال کی اقرا یونیورسٹی انٹر ڈیپارٹمنٹ اسپورٹکا فٹسال پریمیئر لیگ کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اقرا یونیورسٹی اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی اقرا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر، سید طلحہ بن حسن نے جتنے والی ٹیم کے کپتان حاشر فیصل کو ونر اور فائنل کی رنراپ ٹیم کے کپتان رمیز کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیے اور ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر سید شیراز الحسن موہانی، سوسائٹی ہیڈ وارث علی، اسپورٹس سوسائٹی کے صدر محمّد اسامہ خان، شاہ رخ خان، محمّد شامیر، حماد سامو، ارتیسام رسول، سیدہ وجیہہ، آصف معراج، شہریار خان، مس آمنہ، مس فاطمہ اور کاشف احمد فاروقی و دیگر بھی شامل تھے۔