دریائے سندھ بچائو تحریک کی جانب سے ارسا ایکٹ کیخلاف احتجاج

98

سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے ارسا قوانین میں ترامیم اور نئی کینالز بنانے کیخلاف خلاف اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ ریلی، سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر کے خلاف سکھر میں پریس کلب کے سامنے آل پارٹیز کانفرنس کی کال پر سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو،فنکشنل لیگ کے فقیر عنایت برڑو، پی ٹی آئی کی صفیہ بلوچ ، داوا خان ، اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے عیدن جاگیرانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے سے جی ڈی اے فنکشنل لیگ، تحریک انصاف ، ایس یو پی ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، ایس ٹی پی ،ایس یو پی، عوامی جمہوری پارٹی، قومی عوامی تحریک، جیئے سندھ محاذ۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت اتحاد میں شامل دیگر تنظیموں کے کارکنوں شہریوں نے شرکت کی۔ مولانا حزب اللہ جکھرو سمیت دیگر رھنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کی پانی کو غیر منصفانہ طور پر تقسیم کر کے سندھ کی اراضی کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور دریائے سندھ کی حفاظت کریں گے، انکا کہنا تھا سندھ کی اراضی پہلے ہی خشکی اور قلت آب کا شکار ہے، ارسا کے غیر منصفانہ ایکٹ سے سندھ بری طرح متاثر ہوگا، سندھ کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر زرداری ارسا ایکٹ میں ترمیم فوری واپس لیں، سندھ کی زرعی زمینوں کو وقت پر پانی دیا جائے۔ غیرآباد زمینوں کو آباد کیا جائے۔