کنری،اپسما کا اہم اجلاس، نئی باڈی کاچنائو عمل میں آیا

116

کنری(جسارت نیوز)اپسما تعلقہ کنری کا ایک اہم اجلاس ڈیفنس گرامر اسکول کنری میں منعقد ہوا، میزبانی کے فرائض ڈیفنس اسکول کے اونر سر سرفراز حسین نے انجام دئیے جبکہ اجلاس کی صدارت پرنسپل نیو لائف ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل محمد اشرف آرائیں نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، کارروائی کے فرائض اپسما کے جنرل سیکرٹری محمد حسن میمن نے ادا کیے۔اجلاس میں ڈائریکٹر آفس کے معمولات اور نیو اپسما کی تنظیمی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی۔اجلاس میں 18 پرائیویٹ اسکولز کے پرنسپل نے شرکت کی۔اس موقع پر اپسما تعلقہ کنری کی پرانی باڈی کو ختم کر کے اتفاق رائے سے نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا،نئے عہدیداران میں صدر کے لیے محمد حسن میمن،سینئر نائب صدر کے لیے سر سرفراز حسین ،نائب صدر اول شہزاد بھٹی نائب صدر دوئم میٹھن خاصخیلی،جنرل سیکرٹری کیلئے ایڈووکیٹ حسنین نواب بھمبھرو،فنانس سیکرٹری کیلئے عبدالروف،پریس سیکرٹری کیلئے محمد خالد بھٹی اور آفس سیکرٹری کیلئے الطاف حسین کا انتخاب عمل میں آیا۔